بیگم عبداللہ کی 19ویں برسی | نسیم باغ میں اجتماعی فاتحہ خوانی،کئی تقاریب کا انعقاد

11 جولائی 2019 (30 : 11 PM)   
(   عکاسی: مبشرخان    )

نیو ڈسک
سرینگر// بیگم عبداللہ کی 19ویں برسی پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے نسیم باغ میں واقع مزارپر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اُنہوں نے مرقد پر بھی گلباری کی اور ایصال ثواب کیلئے کلمات ادا کئے۔ تقریب میں پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صدر صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی، چودھری محمد رمضان، عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، مبارک گل ،میر سیف اللہ، پیر زادہ احمد شاہ،علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس، ڈاکٹر بشیر احمد ویر، محمد یوسف ٹینگ، عرفان احمد شاہ، عبدالمجید لارمی،پیر آفاق احمد،محمد سعید آخون، شیخ اشفاق جبار،تنویر صادق، غلام محی الدین میر، غلام رسول ناز، رفیع میر، پیر محمد حسین، سلمان علی ساگر، عمران نبی ڈار، فاروق احمد شاہ، شبیر احمد کلے، شیخ محمد رفیع، جگدیش سنگھ آزاد، ریاض بیدار، ارشاد کار، بشارت بخاری، محمد شفیع شاہ،نذیر احمد ملک، میر غلام رسول ناز، کے علاوہ کئی لیڈران بھی شامل تھے۔ پارٹی لیڈران نے کہا کہ مرحومہ نے سماج کے پسماندہ طبقوں ، گجر ، بکروال اور پہاڑی لوگوں کی فلاح و بہبود اور انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے میں جو کلیدی رول ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔دریں اثناء شیر کشمیر بھون میں بھی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں تمام سینئر لیڈرران ، ممبران قانون سازیہ ، یوتھ اور زنانہ ونگ کی قیادت بھی موجود تھیں۔اس کے علاوہ ڈی آئی پی آر آڈیٹوریم سینٹر میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ رخصانہ غنی نے کی جبکہ مادرِ مربان بہبودِ خواتین و اطفال مرکز مسکین باغ کی چیئرپرسن سریہ متو نے بیگم اکبر جہاں کی سیاسی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔ یاد رہے یہ مرکز مرحومہ بیگم اکبر جہاں نے پسماندہ طبقوں سے وابستہ بچوں کیلئے قائم کیا تھا۔ اس وقت یہاں 100لڑکیاں اور 50یتیم بچے زیر تعلیم اور تربیت ہیں، جبکہ مادرمہربان سکول گلاب باغ میں 200بچے زیر تعلیم ہیں۔ تقریب پر نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس اور صدرِ صوبہ کشمیر انجینئر صبیہ قادری بھی موجود تھیں۔
 

تازہ ترین