تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر رام بن نے ریلوے پروجیکٹ کا جائزہ لیا

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ایک میٹنگ کے دوران ریلوے پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت جاری کی ۔انہوں نے رام بن ضلع میں بن رہی ریلوے لائن کا جائزہ لیتے ہوئے کام میں تیزی لانے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زمین کے حصولی کے معاملات اور دیگر اہم امور کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور موقعہ پر ہی کئی مسائل حل کردیئے ۔ انہوں نے ارکان کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ تباہ ہونے والے ڈھانچوں کی رپورٹ پیش کرے اور معاوضے کے معاملات جلد سے جلد حل کئے جائیں ۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کو ہدایت دی کہ متاثر ہونے والے علاقوں میں پانی کی سپلائی لائن کی تعمیر کی جائے ۔اسی طرح سے انہوں نے دیگر مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔