تازہ ترین

مزید خبرں

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈی سی راجوری نے تریاٹھ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا 

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے ضلع کے تریاٹھ علا قہ میں تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا ۔تریاٹھ علا قہ کے دورے کے دوران انہوں نے تحصیل میں چل رہے متعدد پروجیکٹوں کی تعمیر ات اور ان کے مقررہ ہدف سے جانکاری حاصل کی ۔اس دوران ڈی سی کے ہمراہ مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کالا کوٹ میں زیر تعمیر گوجر بکروال ہوسٹل ،کلارہ پل کے علا وہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تریاٹھ ،پروائمری ہیلتھ سنٹر موگلہ ودیگر صحت سنٹروں میں سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات و دیگر اقدامات کا جائزہ بھی لیا ۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مذکورہ علا قہ میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت زیر تعمیر سڑکوں کی موجود ہ حالت کا جائزہ بھی لیا۔
 

راجوری میں خواتین  ڈگری کالج کھولنے کا مطالبہ 

طارق شال 
 
راجوری //نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر و ترجمان ڈاکٹر محمد بشیر ماگرے نے راجوری میں خواتین ڈاگری کالج کھولنے کا مطالبہ کیا ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں این سی لیڈر نے کہاکہ سرحدی ضلع راجوری میں خواتین کیلئے الگ کالج کی عدم موجودگی میں لڑکیوں کی تعلیم بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔انہوں نے پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ انتخابات کے دوران دنوں سیاسی پارٹیوں نے عوام کیساتھ تعمیر و ترقی کیلئے بلند و بانگ وعدے کئے تھے ۔موصوف نے کہاکہ راجوری میں خواتین کالج کے سلسلہ میں ایک لمبے عرصہ سے مانگ کی جارہی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کالج کے قیام کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔انہوں نے کہاکہ اس کے علا وہ منجا کوٹ میں ڈگری کالج کو لے کر کئی بار احتجاج بھی کئے گئے لیکن متعدد بار کئے گئے وعدوں کے باوجود بھی مذکورہ معاملہ کو حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پوری تحصیل بالخصوص سرحدی علا قوں کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ راجوری میں خواتین ڈگری کالج کے ساتھ ساتھ منجا کوٹ میں ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم دستیاب ہو سکے۔
 

سید لعل حسین شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

 ہونچھ //سید سخی جعفر، ڈاکٹر علمدار عدم، سید نصرت حسین اور سید سلیم جعفر کے والد سید لعل حسین شاہ سابق انسپکٹر کے انتقال پر انجمن جعفریہ پونچھ کے صدر، اراکین و کارکنان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم لعل حسین شاہ کا انتقال پوری قوم کے لئے باعثِ صدمہ اورنقصان ہے۔ انجمن جعفریہ پونچھ کے صدر انور حسین ونتو نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم  بہت ہی مخلص رفیق اور عزیزشخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال پر ملال یقیناً میرے لئے کسی ذاتی حادثے سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں وہ کے غمزدہ خانوادہ کے تمام افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ صدر تنظیم المومنین منڈی نجم الحسن جعفری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم سید لعل حسین شاہ سادہ لوح، بلا کے مہذب، منکسر المزاج اور پختہ پیشہ ور انسان تھے۔ انہوں نے دردناک واقعے پرمرحوم کے خاندان کے تمام لواحقین اورپسماندہ گان سے دلی اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق پولیس آفیسر سید لعل حسین شاہ ساکن قصبہ بانڈی چچیاں کی طویل علالت کے بعد سوموار کو انتقال کر گئے مرحوم کے انتقال پر انجمن خدام الحسین منگناڑ کے صدر فیاض آرزو حیات پوری نے تمام کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے محکمہ پولیس میں رہ کر پوری زندگی خدمت خلق میں گزاری۔ موصوف نے کہا کہ مرحوم کے غمزدہ خانوادہ کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور اپنی اور اپنی پوری برادری کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر ان کے فرزندان سید سخی جعفر، ڈاکٹر علمدار عدم، سیدنصرت حسین شاہ اور سلیم جعفر سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔
 

’آبادی کے عالمی دن ‘کی مناسبت سے پروگرام منعقد 

نیوز ڈیسک
 
راجوری//فوج کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری کے متعدد علا قوں میں آبادی کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے گئے ۔اس سلسلہ میں فوج کی جانب سے باڈر پبلک سکول ،دبروٹ ودیگر علاقوں میں پروگراموں کااہتمام کیا گیا ۔ان پروگراموں کے دوران فوجی آفیسران نے صحت سے متعلق معاملات بالخصوص فیملی پلاننگ ،صنفی مساوات ،غریبی ،ذہنی صحت ،بے روز گاری ودیگر مسائل پر توجہ دی گئی ۔فوجی آفیسران نے عوام کو فیملی پلاننگ کی اہمیت کے علا وہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پید شدہ مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں شرکت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
 

فوج نے مدرسہ میں ساز وسامان تقسیم کیا 

راجوری //فوج کی راشٹریہ رائفلرز بٹالین کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری کے کالا کوٹ علا قہ میں قائم مدرسہ میں مفت ساز وسامان تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر فوجی آفیسران نے کہاکہ کئی تعلیمی اداروں میں قدیم طرز سے تعلیم فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس وقت جدید تعلیم کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ساز وسامنا تقسیم کرنے کا اصل مقصد بچوں کو معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا نا تھا ۔انہوں نے کہاکہ بنیادی اور معیاری تعلیم ہر ایک بچے کا حق ہے جبکہ سماج کے ہر ایک شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ بچوں کی معیاری تعلیم کی جانب خصوصی توجہ دیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مدرسہ کے مولوی اور چیئر مین میونسپل کمیٹی کالا کوٹ نے فوج کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کہ کہ فوج آئندہ بھی فلاحی کاموں میں عوام کا تعاون دے گی ۔
 

مینڈھر ۔ بالا کوٹ سڑک پی ایم جی ایس وائی کے تحت لانے کا مطالبہ 

جاوید اقبال 
 
مینڈھر //بلاک بالاکوٹ کی عوام نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈاک بنگلہ مینڈھر تا بالا کوٹ سڑک کو جلداز جلد محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت لایا جائے ۔مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور ضلع انتظامیہ سے بھی رجوع کی گیا لیکن آفیسران نے صرف یقین دہانیاں کروائی ہیں جبکہ عمل طور پر عوامی مطالبے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔نمبر دار بالا کوٹ کی قیادت میں مظاہرین نے کہاکہ ڈاک بنگلہ تا بالا کوٹ سڑک کسی بھی مشکل وقت میں ایک بہترین متبادل ہے ۔انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے دوران مذکورہ سڑک کے ذرائع لوگوں کی آمد ور فت ممکن بنائی جاسکتی ہے لیکن انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک کو جلداز جلد محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت لایا جائے تاکہ اس سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے ۔ایگز یکٹو آفیسر محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے بتا یا کہ مذکورہ سڑک کو فہرست میں ڈالا گیا ہے اور امید ہے کہ جلدہی اس کو منظوری مل جائے گی ۔