تازہ ترین

مرحوم اکبر خان پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک

تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں نے تعزیت کا اظہار کیا

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر //سنیئر ایڈوکیٹ و سابقہ صدر بار ایسو سی ایشن مینڈھر کے والد مرحوم اکبر خان کو پُر نم آنکھوں کیساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے ۔ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں بنولہ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں نے لوگوں نے شرکت کی ۔مرحوم کی ہوئی اچانک موت پر کئی سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی ہے ۔یہاں جاری ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں سابقہ وزیر رفیق حسین خان ،سابقہ وزیر نثار احمد خان ، سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،سابقہ ایم ایل سی مرتضی احمد خان ،امام و خطیب جامع مسجد مینڈھر مولانا محمد سلطان امام وخطیب جامع مسجد انورقاسم نگر مینڈھر مولانا فتح محمد ،سابقہ وائس چانسلر سائیں ناتھ یونیورسٹی آگرہ ڈاکٹر شہزاد ملک سنیئر ایڈوکیٹ چوہدری ظفراللہ آزاد ،ریاستی کانگریس سکریٹری پروین سرور خان، پی ڈی پی سنیئر لیڈر ایڈووکیٹ معروف خان بار ایسوسی ایشن کے صدر شو کت چوہدری حاجی محمد اعظم ساگر،سابقہ سی ایم او ڈاکٹر محمد یونس، ماسٹر عنایت اللہ خان، سنیئر پی ڈی پی لیڈر وسیم احمد خان ،سردار طلعت سرور خان، نمبردار محمد رزاق جٹ، حاجی محمد صادق خان، محمد اعظم فانی، سید صادق حسین شاہ شمیم احمد خان ،حاجی خورشید میر، محمد صادق چوہدری، الحاج ماسٹر محمد دین پسوال، سرپنچ اایسوسی ایشن کے صدر شوکت چوہدری ،ایڈوکیٹ نذیر چوہدری ،ایڈوکیٹ شمیم احمد خان، ایڈوکیٹ شرافت اللہ خان، ایڈوکیٹ غلام رسول،ودیگران نے بھی بار ایسوسی ایشن مینڈھر کے سابقہ صدر بشارت حسین خان اور دیگر لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی ہے ۔