پھسلن گاڑیوں کی آمد ورفت میں بنی رکاوٹ

ہرنی ۔بھمبر گلی سڑک کی خراب حالت ،مسافروں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//مینڈھر کے ہرنی تا بھمبر گلی کو جانے والے سڑک کی خراب حالت اور پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو ئی ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے جبکہ معمولی بارش میں بھی سڑک پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ سے متعدد بار اپیل کی گئی لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی سڑک کی حالت کو بہتر نہیں بنایا گیا ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک پر پڑی ہوئی مٹی کی وجہ سے گاڑیوں اور عام لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ گاڑیاں نہ چلنے کی وجہ سے لوگوں کوکئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتاہے۔ اس سلسلہ میں واسد خان ،ذاکر خان اور ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے جان بوجھ کر اس سڑک کی حالت خستہ کی ہوئی ہے اور اس سڑک پر اس وقت تک لاکھوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیںلیکن سڑک کی حالت جوں کی توں ہے ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیر ات پر خرچ ہوئے فنڈز کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے جبکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
 

تازہ ترین