ادبی کنج کی ادبی نشست

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //شام طالب کے 78 ویں جنم دن کے موقعہ پر ادبی کنج کی جانب سے ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ادبی کنج کی جانب سے اجرا ایک بیان کے مطابق نشست کی قیادت ارش دلموترہ نے کی، جبکہ نامور شاعر محمد سرور چوہان حبیب اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے شام طالب کی جانب سے شاعری اور ادب کے شعبہ میں انجام دئے گئے خدمات کی سراہنا کی ۔انہوں نے ریاست میں اردو زبان کے فروغ اور ادبی کنج تنظیم کے بھلائی کیلئے انکی خدمات کو اجاگر کیا ۔بعد ازاں ، متعدد شعرا ء نے مختلف زبانوں میں اپنی تخلیقات پیش کیں۔نشست میں ارش دلموترہ ، محمد سرور چوہان حبیب بٹ، چمن سگوچ ،جتیندر باسن ،سپرش شرما ، وید اپل،راج کمل، بشن داس کھاک، راکیش ترپت، اوتم سنگھ راہی، کالو رام سیٹھی، سنجیو کمار، راجیو کمار اور شام طالب نے شرکت کی۔نشست کا اختتام چیر مین ادبی کنج جموں ارش دلموترہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا۔