کٹرہ اور ادھکواری میں یاتریوں کیلئے اضافی سہولیات فراہم

12 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کٹرہ //شری ماتاویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر سمرن دیپ سنگھ نے کٹرہ اور ادھکواری میں یاتریوں کیلئے اضافی سہولیات فراہم کرنے کے لئے   5.75کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔انہوں نے نہاریکا کمپلیکس میں 22کمروں کی مرمت اور تجدیدی کاری کے بعد انہیں یاتریوں کو وقف کیا۔نہاریکا کمپلیکس میں مرمت تشدہ اننا پورنا بھوجن آلیہ کو بھی یاتریوں کو وقف کیا گیا ، ان دونوں کا موں کی مرمت پر 85 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔انہوںنے کہا کہ نہاریکا کمپلیکس میں باقی ماندہ کمروں کی بھی مرمت کی جا رہی ہے ،جن کی مرمت جون 2020تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔سمرن دیپ سنگھ نے بان گنگا میں درشن دیوڈی کا بھی جائزہ لیا ،جسے پہلے ہی مرمت کی گئی ہے۔سی ای او نے ادھکواری میں چار منزلہ جدید ٹائیلٹ بلکا کا بھی افتتاح کیا جس پر 2.70 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ٹائیلٹ بلاک میں خواتین اور مردوں کے لئے مغربی طرز کی سیٹیں لگائی گئی ہیں،تاکہ بزرگ شہریوں اور جسمانی طور ناخیزلوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔  اس میں صفائی کرمچاریوں کیلئے ایلویٹر، لاکرز اور ایکموڈیشن کے لئے چار کمرے بھی ہیں۔ٹائیلٹ بلاک کے چھت کو یاتری اپنے آرام کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ایڈیشنل سی ای او وویک ورما ، ڈپٹی سی ای اوز ڈاکٹر اروند کروانی، امت ورمانی، دیپک دوبے، ایگزیکٹو انجینئر سبھاش شرما ، اے سی ایف ونے کھجوریہ ودیگر متعلقہ افسراں ، انجینئر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔