اقوام متحدہ کی جنوبی لیبیا میں جنگ بندی کی اپیل

10 جولائی 2019 (07 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
طرابلس//لیبیا میں اقوام متحدہ مشن (یواین ایس ایم آئی ایل ) نے ملک کے جنوبی حصے میں فوری طور پر جنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یواین ایس ایم آئی ایل نے لیبیا کے جنوبی علاقے میں قبائلی تصادم کے پیش نظر یہ اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ کی مشن نے ایک بیان میں کہا‘‘یواین ایس ایم آئی ایل شہر مرزوق میں موجودہ جنگ جیسی صورتحال کی وجہ سے بہت پریشان ہے جس کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں’’۔ اقوام متحدہ کی مشن نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔دارالحکومت طرابلس سے تقریبا 780 کلومیٹر دور مرزوق میں پیر سے ہی قبائلی تنازعات ہو رہے ہیں جس میں کئی لوگوں کی موت اورمتعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یواین آئی