تازہ ترین

راہل کی حمایت میں ملند دیوڑا کا استعفیٰ

8 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی//راہل گاندھی کے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد پارٹی میں عہدے چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو ممبئی کانگریس کے صدر ملند دیوڑا نے بھی استعفی دے دیا ہے ۔دیوڑا نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ انہوں نے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے ریاستی انچارج ملک ارجن کھڑگے کو اپنے استعفی کی اطلاع بھیج دی ہے۔ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر پارٹی کارکنوں کو متحد رکھنے اور انتخابات سے پہلے کسی طرح کا کوئی بحران پیدا نہ ہو ، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے پارٹی کے کام کاج سنبھالنے کے لئے تین سینئر لیڈروں کا ایک پینل قائم کرنے کی بھی تجویز کی ہے۔مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا اتحاد کے علاوہ پرکاش امبیڈکر کی قیادت والی ونچت اگاڑي بھی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی سیاست کے بجائے اب قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ، اس لئے انہوں نے عہدے سے استعفی دیا ہے ۔ دیوڑا نے گزشتہ ماہ26جون کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد عہدے سے استعفی دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔یو این آئی