تازہ ترین

نرسنگ امتحانات کے نتائج کا اعلان

بی بی حلیمہ کالج کو پہلی پوزیشن

7 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے بی ایس سی نر سنگ تھرڈ ائر  کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ امتحان میں بی بی حلیمہ کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی کے علاوہ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے طلبہء وطالبات شامل ہو ئے تھے ۔ نتائج میں بی بی حلیمہ کالج کی سید حمیرہ جان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کالج کے دیگر تین امیدواروں کی طرف سے بھی بہتر کا ر کردگی کا مظاہر ہ کیا۔مسلم وقف بورڈ نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیدہ حمیرہ جان کو مبارک باد دی ہے جبکہ د یگر امید وارں کی بہترکا رکردگی پر بھی مسرت کااظہار کیا ہے۔ وقف بورڈ نے بچوں سے تعلیم کے حصول کے دوران محنت اور لگن کے علاوہ موجودہ تیکنیکی وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور کالج میں زیر تعلیم بچوں کی طرف سے آئندہ بھی اچھی کا رکر دگی کی امید ظاہر کی ہے۔