تازہ ترین

گاندربل میں غیر ریاستی شہری شراب سمیت گرفتار

6 جولائی 2019 (48 : 10 PM)   
(      )

غلام نبی رینہ
سرینگر//گاندربل پولیس نے پاور ہاوس کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران سلیمان ہاشم انصاری عرف دانش ساکن نجیب عہد بجنور اُتر پردیش حال توحید پورہ کنگن گاندربل کو روک کر اُس کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی 7بوتلیں برآمد کیں ۔پولیس نے موقع پر ہی مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر اُس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 37/2019کے تحت پولیس اسٹیشن کنگن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی غیر قانونی طورپر شراب کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔