تازہ ترین

تھنہ منڈی اور مینڈھر میں سڑک حادثے

۔6افراد زخمی ،معاملات درج ،تحقیقات شروع

5 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال +جاوید اقبال
 
تھنہ منڈی //سب ڈویژن مینڈھر اور تحصیل تھنہ منڈی میں ہوئے الگ الگ دو حادثات میں 6افراد زخمی ہو گئے ۔تحصیل تھنہ منڈی میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق راجوری تا سرنکوٹ سڑک پر منیال گلی علاقہ میں ہوئے ایک حادثے کے دوران ایک کار زیر نمبر JK02AD-6828ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری ۔سرینگر سے راجوری کی جانب آرہی کار حادثے میں ڈرائیور سنجے کمار سکنہ نگروٹہ جموں ،روی کمار ولد کرشن چند تالاب تلو جموں اور سجاد حسین ولد عبدالحسین سکنہ بھدرواہ زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں نے تھنہ منڈی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی علا ج معالجہ کے بعد GMCراجوری ریفر کردیا گیا جہاں پر ان کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔اسی طرح مینڈھر کے لوہر دیوتہ علا قہ میں ایک ٹا ٹاسومو گاڑی زیر نمبر JK12-1186ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے جن کو پہلے فوجی ہسپتال اور بعد میں ضلع ہسپتال پونچھ میں علاج معالجہ کیلئے داخل کروایا گیا ہے ۔