تازہ ترین

حاجی بل بارہمولہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

5 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ//شمالی ضلع بارہمولہ کے حاجی بل علاقے کو بارہمولہ قصبہ سے ملانے والا واحد سڑک رابطہ کئی جگہوں پر دھنس جانے کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سڑک کو پی ایم جی ایس وائی نے 14سال قبل تعمیر کیا تھا جس کی حالت اب ناگفتہ بہہ ہے۔اس اہم سڑک پرکئی مقامات پر پسیاں گر آئی ہیں اور کئی جگہوں پر دھنس گئی ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ 14سال قبل جب پی ایم جی ایس وئی کی جانب سے علاقے کیلئے سڑک کی تعمیر کی گئی تو لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن سڑک کو محکمہ آر اینڈ بی کے سپرد کرنے کے بعدآج تک اس کی کبھی مرمت نہیں کی گئی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے اوروہ بھی گنے جنگل اور پہاڑیوں کے بیچ، جس کے نتیجے میں ہمیشہ جنگلی جانو روں کے حملوں کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔اس سلسلے میں محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹیو انجینئر بارہمولہ عبدالرشید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُمید ہے کہ سڑک پرچند دنوں میں کام شروع ہو گا ۔