تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثار احمد میرکے بردار اکبر فوت

یونیورسٹی کیمپس میں تعزیتی اجلاس منعقد

4 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثار احمد میر کے برادر اکبر محمد افضل میر کے انتقال پر یونیورسٹی کیمپس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیا فیا اور ڈاکٹرنثار احمد میر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔یونیورسٹی کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے ساتھ ساتھ کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن ،سول سوسائٹی ممبران اور دیگر کئی ملازم انجمنوں نے ان کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی ۔ کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کی ایک تعزیتی میٹنگ میں ماتمی قرار داد کے ذریعے ڈاکٹر نثار احمد میرکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔بعد میں ایسوسی ایشن کے ایک فود نے ڈاڈسرہ ترال جاکر غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی۔