تازہ ترین

گرمی کا روز | جھیل ڈل میں نوجوانوں کی ڈبکیاں

4 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سٹی رپورٹر
سرینگر//وادی میں کل رواں برس کا گرم ترین دن رہا جس کے چلتے شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.13ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی سے راحت پانے کیلئے جھیل ڈل میں کل نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہوئے دیکھا گیا ۔راشد احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ وادی میں گرمی کا زور بڑھنے کے نتیجے میں لوگ سیاحتی مقامات کی طرف رخ کررہے ہیں اور قدرتی مناظر او ر تازہ آب و ہوا سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور سرینگر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوان یہاں نہانے آتے ہیں اور کچھ دیر تک پانی میں ڈبکیاں مارتے ہیں ۔جھیل ڈل میں شام دیر گئے تک نوجوان پانی میں تیرتے ہوئے پائے گئے اور گرمی سے بچنے کیلئے کئی کئی مرتبہ پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہے۔