جنوبی ضلع کولگام میں پُر اسرار دھماکہ، شہری جاں بحق، دوسرا زخمی

27 جون 2019 (54 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیرمیں ضلع  کولگام  کے چڈر نامی گائوں میں جمعرات کو اُس وقت ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب ایک رہائشی مکان کے صحن میں ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک مکان کے صحن میں ہونے والے اس دھماکے سے پورا گائوں ہل کر رہ گیا۔

انہوں مے مزید کہا کہ جس مکان کے صحن میں یہ دھماکہ ہوا اُس کے افراد ناکارہ چیزیں (کباڑہ) جمع کرنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کچھ (کباڑہ) ناکارہ چیزیں خرید کر لائی تھیں جن کے ساتھ چھیڑ خوانی کرتے ہوئے آج یہ دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی زد میں آکر نذر احمد بٹ ولد عبد الخالق بٹ نامی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ عباس بٹ ولد رشید بٹ نامی شدید زخمی کو کیموہ اسپتال سے اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس  نے  اس  حادثے  کے  سلسلے  میں  جاری  ایک  بیان  میں  کہا  کولگام کے چڈر علاقے میں قائم ایک کباڑی دکان کے اندر کام میں مصروف مزدور حال ہی میں لائے گئے نئے کباڑ کو علیحدہ کر رہے تھے کہ اس دوران دکان کے اندر ہی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نذیر احمد بٹ کو مردہ قرار دیا جبکہ دھماکہ میں شدید طورپر زخمی ہونے والوں  کا اسپتال میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ دھماکہ کیسے اور کن حالات میں  ہوا اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

تازہ ترین