تازہ ترین

جواہر نگر کی خستہ حال رابطہ سڑکوں کی مرمت کامطالبہ

27 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//جواہر نگر سرینگر کی اندرونی اور ذیلی سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت پر مقامی آبادی اور تجارتی حلقوں نے غم و غصہ اور ناراضگی کا اظہار کیاہے۔لال منڈی سے جواہر نگر،جواہر نگر سے رام باغ بنڈ،جواہر نگر سے کرسو راج باغ کی اندرونی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں ہیں جس وجہ سے لوگوں کوعبور و مرور میں کافی مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جواہر نگر چوک میں دکانداروں نے ’کشمیر عظمیٰ ‘کو بتایا کہ لال منڈی سے لیکر جواہر نگر تک اور اس سے ملحقہ اندرونی رابطہ سڑکیں خستہ اور ناکارہ ہوچکی ہیںجس وجہ سے بارشوں ہونے کی صورت میںسڑکیں تالاب بن جاتی ہیں جبکہ دھوپ ہونے پر گرد و غبار اڑتا رہتا ہے۔مقامی آبادی اور تجارت پیشہ افراد نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جواہرنگرکی سڑکوں پر تارکول بچھایا جائے تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔