تازہ ترین

کویندر گپتا کی بی جے پی کارکنوں اور متعددوفود سے ملاقات

27 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں اور دیگر متعدد وفود بدھ کے روز یہاں سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا سے انکی رہائش گاہ پر ملاقی ہوئے۔ایک بیان کے مطابق وفود نے گپتا کو لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔کویندر گپتا نے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں مودی سرکار بذریعہ گورنر انتظامیہ عوام کے مسائل اور شکایات حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے وفود سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکے مطالبات اور مسائل متعلقہ حکام کو ازالہ کرنے کیلئے بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدد ریاستی و مرکزی سرکار کی سپانسرڈ سکیمیں ہیں ،جو لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر پنڈت اشوک کھجوریہ کی قیادت میں حلقہ گاندھی نگر کے پارٹی کارکنوں اور نامور افراد پر مشتمل ایک وفد نے گپتا کے ساتھ حلقہ کے مسائل اُٹھائے ۔ سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میںونے گپتا، سبھاش چندر اور وجے شرما بھی تھے۔گپتا نے انہیں یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل حل کرنے کیلئے معلقہ حکام سے رابطہ کریں گے ،تاکہ لوگوں کے طرز زندگی کا معیار بہتر ہو ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سماج کے تمام طبقوں کی یکساں ترقی کا نظریہ ہے۔گپتا نے مزید کہا چنانچہ جموں کو سمارٹ شہروں میں شامل کیا گیا ہے، تو اسکے لئے جامع ترقیاتی پروگراموں کی ضرورت ہے،جس میں سمارٹ سٹی کے تمام شعبوں جیسے کہ مناسب ڈرینئیج/سیوریج، کوڈا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا سسٹم ، بنیادی ہیلتھ کئیر مہیا کرنا ،دل بہلائی و تفریحی پارکیں ،پارکوں اور باغوں کی خوبصورتی ،سرکاری سکولوں کی بہتری، نئی کالونیوں کی مناسب منصوبہ بندی  وغیرہ شامل ہے ،جس پر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار سے فنڈز میں کوئی روکاوٹ نہیں ہے ،فقط ریاستی انتظامیہ کو فنڈز کو معیاری کام کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔