تازہ ترین

امام خامنہ ای کی مناسبت سے امریکی پابندی افسوسناک:آغا حسن

27 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے امریکہ کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈرامام خامنہ ای اور اُن کے دفتر کے متعلقین و اثاثوں پر قدغن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام خامنہ ای کی شخصیت کی کردار کشی کے ساتھ ساتھ اُن عناصر کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے جو برطانیہ اور امریکہ کے ایجنڈاکو آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای کی ذاتی طور پر ملک یا بیرون ملک کوئی جاگیر یا اثاثہ نہیں ہے،اسلئے اس حقیقت کے تناظر میں امریکی پابندی ایک مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔انہوںنے کہا کہ ایرانی قوم اورقیادت نے ثابت کر دکھایا کہ قرآن و سنت کو دستور عمل بنا کر مسلمان نہ صرف دشمنوں کے شر انگیزیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنے دشمن کو بھی دوستی کی بھیک مانگنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔