تازہ ترین

امرناتھ یاترا2019 | احسن طریقے سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عوام سے تعاون طلب

27 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// گاندربل پولیس کی جانب سے امر ناتھ یاترا کو پُر امن اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اس دوران لوگوں کے تعاون کویقینی بنانے کی خاطر پولیس اسٹیشن کنگن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی سربراہی میں منعقد ہ اس میٹنگ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مارکیٹ یونین، ٹیکسی سٹینڈ گاندربل ، اوقاف کمیٹی کنگن ، ہرموکھ ٹرانسپوٹ اور ٹھیکیدار ان یونین سے وابستہ صدوارن نے شرکت کی جبکہ میٹنگ میں سیول سوسائٹی ممبران بھی موجود رہے۔ دربار کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل اُبھارے۔ ایس ایس پی گاندربل نے میٹنگ میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔ 
 
 

پہلگام میں آزمائشی مشق منعقد

اننت ناگ// امرناتھ یاترا 2019 کے سلسلے میں پہلگام میں یاتر ا کی آزمائشی مشق (ماک ڈرل) کے لئے ڈیبل ٹاپ ایکزرسائز منعقد ہوئی۔یہ ایکزرسائز کیمپ ڈائریکٹر نونہ ون بیس کیمپ ،ایس ڈی ایم پہلگام ودیگر افسران کی موجودگی میںمنعقد ہوئی۔اس موقعہ پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کنسلٹنٹ ریٹائرڈ بریگیڈیر کُلدیپ سنگھ نے یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے لئے ماک ڈرل کی خصوصیات بیان کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 27جون2019ء کو بیس کیمپ نونہ ون میں ماک ایکزرسائز منعقد ہوگی۔