تازہ ترین

بھارت بحرالکاہل شراکت امن وسلامتی اور خوشحالی کے لئے : جے شنکر

27 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یواین آئی
نئی دہلی//وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے آج ایران سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی۔ڈاکٹر جے شنکر نے اس اہم باہمی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہند۔ بحرالکاہل شراکت کسی کے خلاف نہیں بلکہ یہ امن’ سلامتی’ استحکام اور خوشحالی کے لئے ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان ایسی جگہ تلاش رہا ہے جہاں عالمی بھلائی کے لئے آزاد شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکے ۔ ہندوستان کے ساتھ تعاون اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے معاملے پر ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر پومپیونے کہا امریکہ۔ ہندوستان کے درمیان پارٹنرشپ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔ ہمارے درمیان دفاعی سیکٹر میں تعاون میں اضافہ ہورہا ہے اور ہند۔ بحرالکاہل خطہ میں امن اور آزادی برقرار رکھنے میں ہمارے موقف میں یکسانیت ہے ۔وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا [؟]دونوں رہنماویں نے مریکہ۔ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔ ایران کے سلسلے میں ہمارا ایک مقررہ نقطہ نظر ہے ۔ وزیر خارجہ پومپیو سے اس معاملے پر اپنے خیالات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا او رمیں مانتا ہوں کہ بات چیت کے اختتام پر ہم دونوں کچھ امور پر متفق ہوئے ۔ انہوں نے کہامریکی وزیر خارجہ نے میرے ساتھ ایران پر امریکہ کی تشویش سے آگاہ کیا۔ہم دونوں یقینی طور پر اس سلسلے میں ایک دوسرے کی فکر مندیوں کو بہتر طور پر جانتے تھے ۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا یقینی طورپر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بہتر افہام ہے ۔ یہ فطری ہے کہ امریکی انتظامیہ اور وزیر خارجہ مسٹر پومپیو بھارت کے مفادات کے بارے میں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مفادات پر بات چیت کرنے کے بعد کہا کہ یہ سفارت کاری کاکام ہے ۔ یہ فطری ہے کہ وقتاََ فوقتاََ کچھ اہم معاملات پیدا ہوتے رہیں گے اور میں مانتا ہوں کہ ہم کئی موضوعات پر بات چیت کرچکے ہیں۔[؟]بین الاقوامی تعلقات پر ہندوستان کے پوزیشن اور روس کے ساتھ دفاعی تعلقات کے علاوہ ہندوستان کی دفاعی تیاریوں پر امریکی رائے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یہ ملاقات ایک آغاز ہے اور اس سے زیادہ کے لئے ہم ہمیشہ پرامید ہیں۔