تازہ ترین

وزیر داخلہ امت شاہ کشمیر کے دور روزہ دورے پر سرینگر میں

26 جون 2019 (19 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کشمیر کے دوروزہ دورے پر بدھ کو سرینگر پہنچ گئے ۔

 وزیر داخلہ بننے کے بعد یہ انکا وادی کا پہلا دورہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا استقبال کرنے کیلئے اعلیٰ سیول اور سیکورٹی حکام موجود تھے۔

 امت شاہ امرناتھ گپھاپر حاضری دینگے جہاں وہ خصوصی پوجا پاٹ کریں گے۔وہ سرینگر میں سیکورٹی گرڈ کی میٹنگ کی صدارت بھی کرینگے۔

واضح رہے کہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سرینگر اور آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔