تازہ ترین

بانڈی پورہ میں موٹر سائیکل چرانے والا سارق گرفتار: پولیس

26 جون 2019 (13 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک
 سرینگر/پولیس کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرفان احمد نجار ولد عبدالحد نجار ساکنہ بونہ کوٹ بانڈی پورہ نے پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ میں تحریری طورپر شکایت درج کی تھی کہ اس نے اپنی موٹر سائیکل(اپاچی) گھر کے قریب پارک کی تھی جسے نامعلوم افراد نے چرا لیا ۔
پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 23/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
چنانچہ پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری میں ملوث شخص جس کی شناخت طاریق احمد نجار ولد محمد یوسف نجار ساکنہ سملر بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے، کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے چرائی گئی موٹر سائیکل کو برآمد کرکے ضبط کیا۔