تازہ ترین

ترال معرکہ آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق :پولیس

26 جون 2019 (19 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ ترال کے جنگلی علاقے میں آج صبح جو معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی اُس کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ جائے واردات سے اسلحہ و گولی بارود بر آمد کیا گیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت کا کام جاری ہے۔

اس سے قبل جنوبی کشمیر میں ترال کے جنگلی علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔

یہ معرکہ برین پتھری نامی جنگلی علاقے میں فورسز داخل ہونے کے بعد شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوئوں نے اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں معرکے کا آغاز ہوگیا۔