تازہ ترین

جذبہ شفقت اور احساس اخوت| یتیم فاونڈیشن جواہر نگر میں مقیم بچوں کے ساتھ کئی شخصیات ملاقائی

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//جذبہ شفقت اور احساس اخوت کو ابھارنے کے لیے جے اینڈ کے یتیم فاونڈیشن کی جانب سے فاونڈیشن کے مرکزی دفتر بیت الہلال جواہر نگر سرینگر میں مقیم بچوں کے ساتھ ذندگی کے مختلف شعبہ ہاے ذندگی سے وابستہ شخصیات سے ملاقات کے پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتہ وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حساس بہی خواہوں اور رضاکاروں نے بیت الہلال میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ڈاریکٹر فئنانس ایگریکلچر یونیورسٹی شالیمار بشیر احمد حاجی نے بچوں کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارا۔انھوں نے بچوں پر ذور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں علم کے حصول پر صرف کریں۔انھوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ دوزانہ کم از کم سات گھنٹے کتابوں کے سات گزاریں۔رضاکاران محمد یوسف بٹ (بانڈیپورہ) غلام نبی کھانڈے (ٹنگمرگ)جاوید احمد راتھر(نارواو)اور بلال احمد (سرینگر) بھی موجود تھے۔ترال کے دو سینیر رضاکاران جو کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچر ہیں نے بھی بیت الہلال آکر بچوں سے انکی تعلیم کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔سنیچر کو بیت الہلال ایجوکیشن کمیٹی کے اعزازی ممبر نثارالحق ندوی نے بچوں کی کلاس لی۔انھوں نے آنے والے امتحانات میں کامیابی کے لیے بچوں کو سچائی اور دیانت داری کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی۔اتوار کو جاوید جواد نے یہاں مقیم بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔اس دوران بچوں نے اردو اور کشمیری زبان کے اپنے پسندیدہ شعر سناے جس سے بچے بڑے محضوظ ہوے۔