تازہ ترین

امت شاہ کی آمد آمد | بٹہ وارہ کامحاصرہ اور گھر گھر تلاشی

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ وادی سے ایک روز قبل سیکورٹی کے اعتبار سے حساس بادامی باغ کے کنٹونمنٹ علاقے میں بٹہ وارہ کا کریک ڈائون کیا گیا،جس دوران کئی گھنٹوں تک مکانات کی تلاشیاں لی گئیں۔ منگل کو بعد از دوپر قریب ایک بجے اس وقت لوگ ششدر رہ گئے جب فوج،ٹاسک فورس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فوج نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں مکانات کی تلاشیاں لیںاور مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران کیمپ کے نزدیک مکانوں کے علاوہ سہہ منزلہ مکانات کی تلاشیاں بھی عمل میں لائی گئی اور غیر مقامی لوگوں،کرایہ اداروں سے زیادہ پوچھ تاچھ کی گئی۔
 
 
 

وزیرداخلہ کی آمد پر ٹریفک ایڈوائزری جاری 

نشاط ،شالیمار ،ہارون کے لئے روٹ پلان مرتب

سرینگر// وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کے پیش نظر شہر میں ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں منعقد ہونی ولی تقریبات کے پیش نظر نشاط ،شالیمار ،ہارون اور اس کے ملحقہ علاقوں کی طرف جانے والی گاڑیوں کو بڈیاری چوک ،گپکار کے بجائے ڈلگیٹ خیام کا رستہ اختیار کرنا ہوگا۔ہارون ،شالیمار ،نشاط اور گاندربل سے آنے والی گاڑیوں کو لال چوک آنے کیلئے حضرت بل ۔لال بازار کا روٹ اختیار کرنا ہوگا،فور شور روڈ بند رہے گا ۔لال چوک ،ڈلگیٹ سے ہارون ،شالیمار ،نشاط  جانے والی گاڑیوں کیلئے نائو پورہ ،خیام ،رعناواری ،درگاہ ،زکورہ روٹ دیا گیا ہے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ یہ پابندی آج یعنی 26جون کو صبح 8بجے سے رات ساڑھے 10بجے اور 27جون کوصبح 7بجے سے شام 4بجے تک رہے گی۔