تازہ ترین

جے کے بینک انفارمیشن سکیورٹی آفیسرکو اعزاز عطا

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// جے اینڈ کے بینک کے انفارمیشن سکیورٹی آفیسر منیر حسن وانی کو پونا مہاراشٹرا میں سال 2019کا سکیورٹی اینڈ  اعزازسے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں انٹر نیشنل ڈاٹا گروپ  کی جانب سے دیا گیا جو ایک ٹیکنالوجی میڈیا آرگنائزیشن ہے جو کہ پیشہ ورانہ طور ٹیکنالوجی میں موثر حفاظتی اقدامات اٹھانے پر کام کر رہی ہے اور ہر سال 21  جون کو IDGسکیورٹی ڈے منارہی ہے۔منیر حسن وانی کو یہ اعزاز انکی قابل قدر سوچ اور کاروباری لحاظ سے ٹیکنالوجی میں بہتر حفاظتی ذرائع کھوج نکالنے کیلئے دیا گیاہے۔ جموں و کشمیر بینک کے اعزاز یافتہ آفیسر ایک سند یافتہ انفارمیشن سکیورٹی پروفیشنل ہونے کے علاوہ ایک سند یافتہ انفارمیشن سکیورٹی منیجر بھی ہے ۔اس اعزازی تقریب میں ملک بھر کے سر کردہ چیف انفارمیشن سکیورٹی افسراں کی عزت افزائی کی گئی جس میں جے کے بینک کے ٹیکنالوجی سکیورٹی افسر کی پذیرائی بھی کی گئی۔گورننس، رِسک اینڈ کمپلائنس (GRC) کے تئیں نہایت سنجیدہ ادارہ ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے جے اینڈ کے بینک ٹیکنالوجی میں مکمل حفاظت فراہم کا  وعدہ بند ادارہ ہے جس میں پیشہ ور افراد کی نگرانی میں آئی ٹی سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔