تازہ ترین

اوڑی میں ژالہ باری سے میوہ باغات کو نقصان

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ظفر اقبال
اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے مختلف دیہات میں حالیہ ژالہ باری کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کے بعد کسان سخت پریشان ہیں۔ اوڑی کے جو دیہات زیادہ متاثڑ ہوچکے ہیں اُن میں بلکوٹ، سلی کوٹ، ہتھلنگا، موٹھل، تھاجل، تلاواڑی، نامبلہ، گھرکوٹ، ، سلطان ڈھکی اور کمل کوٹ کے علاوہ تحصیل بونیار کے میدانن، باڑین اورترکانجن وغیرہ شامل ہیں۔ قصبہ اوڑی میں اخروٹ کی اچھی پیداوار ہوتی ہے اور بیشتر لوگوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ بھی ہے ۔باغ مالکان نے گورنر انتظامیہ سے معاوضہ فرہم کرنے کی اپیل کی ہے۔