تازہ ترین

تحصیل بھلوال میں بجلی نظام ناقص،تاروں کی مرمت نہ کرنے کاالزام

سروٹ موڑہ کنتھاکابجلی ٹرانسفارمرخاکستر،برقی آلا ت ناکارہ

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//تحصیل بھلوال ،بلاک متھوارکی پنچایت سروٹ کے موڑہ کنتھامیں اچانک بجلی ٹرانسفارمرکوآگ لگنے کی وجہ سے گائوں کے لوگوں کے بجلی سے چلنے والے آلات اورسامان مثلاًفرج ،ٹی وی ،کولر،پنکھے ،بلب وغیرہ سڑگئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے برقی سامان کے پہنچے نقصان کیلئے محکمہ بجلی ،پی ایچ ای ڈویژن اکھنورکوموردالزام ٹھہرایاہے۔اس سلسلے میںمقامی لوگوں نے کہاکہ 24جون کی شام کو گاؤں سروٹ موڑہ کنتھا کے بجلی کا ٹرانسفارمرمیں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لوگوں کوبڑے پیمانے پربرقی سامان سڑجانے سے نقصان پہنچاہے اورمتاثرہ لوگ محکمہ بجلی کی کارکردگی سے نالاں ہیں اوریہ الزام عائدکررہے ہیں کہ گائوں میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کی عرصہ درازسے مرمت نہیں کی گئی ہے اورساتھ ہی اس ٹرانسفارمرسے لی گئی جولائن کیری پی ایچ ای حوض کے پاس لگائی گئی ہے وہاں پچھلے ایک سال سے پول نیچے گر کر لنک روڈ کنتھا تا کیری کے راستے میں پڑے ہوئے ہیںاورمتعددبارلوگوں نے متعلقہ محکمہ کے ملازمین کوبھی بتایاگیاہے لیکن متعلقہ محکمہ لائنوں کی مرمت اورگرے ہوئے پولوں کونصب کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کررہاہے جس کاخمیازہ لوگوں کوبھگتناپڑرہاہے۔گائوں سروٹ موڑہ کنتھاکے محمد لطیف، محمد اکرم، تھوڑو رام وغیرہ وغیرہ نے محکمہ بجلی سے گزارش کی ہے کہ بجلی تاروں کی مرمت کی جائے تاکہ آئندہ لوگوں کونقصان نہ جھیلناپڑے۔