تازہ ترین

محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ انچارج افسروں کوباقاعدہ بنانے کا مطالبہ

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

کٹھوعہ //محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ/انچارج افسروں کی جانب سے یہاں ایک اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا ،جس کی صدارت ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرس فورم کے صدر ایس سرجیت سنگھ نے کی۔اجلاس میں محکمہ کی جانب سے ریاستی انتظامیہ کونسل کے مورخہ 23.01.2019  کے حُکم نمبر  114 Edu of 2019 کو لاگو نہ کرنے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ،جس کی رو سے تمام حالیہ اور بیک لاگ 8000 انچارج افسروں اور +2 لیکچراروں کو باقاعدہ بنانا تھا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرجیت سنگھ نے کہا 2011 سے تمام انچارج ہیڈ ماسٹروں ، زیڈ ای اوز اور لیکچراروں کو ابھی تک باقاعدہ نہیں بنایا گیا ہے،جبکہ  08۔  2007 سے انچارج پرنسپلوں ، سی ای اوز اور جوائنٹ ڈائریکٹروں کو بھی باقاعدہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے تحت انتظامی کونسل نے تمام یڈروں کے انچارجوں کو باقاعدہ بنانے کیلئے سیکرٹری سکول ایجو کیشن کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں باقاعدہ بنانے کیلئے اجلاس نہیں منعقد کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انچارج کیڈرز کے چیر مین امر ناتھ ٹھاکور نے کہا کہ انچارج افسروں کے متعلق تمام لوازمات پُر کئے گئے ہیںلیکن ابھی تک انہیں باقاعدہ بنانے کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں درجہ بڑھائے ہوئے ہائیر سیکنڈری سکولوں میں +2 لیکچراروں کی 2500 خالی اسامیاں پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر خطاب کرنے والوں میں تارا منی، ایس پروین سنگھ اشونی شرما ،بابو رام ،ہرپال سنگھ ،سرجیت سنگھ جسروٹیہ ،پردیپ سنگھ بالی و دیگران بھی موجود تھے۔