تازہ ترین

کامسر نئی بستی سڑک کی حالت نا گفتہ بہہ

خستہ حال سڑک عوام کیلئے درد سربن گئی ،مرمت کا مطالبہ

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
 پونچھ//پونچھ نئی بستی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پونچھ قصبہ کے بالائی علاقہ میں مختلف محلوں کو ملانے والی کچھ کلومیٹر رابطہ سڑک عوام کیلئے دردِ سربن گئی ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ مسافر، ملازم اور طلاب اپنی منزلوں کو وقت پر نہیں پہنچ پاتے جبکہ مریضوں کوطبی مراکز پہنچنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کامسر نئی بستی کے مقامی شہری غلام احمد نے بتایاکہ پونچھ قصبہ کے ساتھ ماسر نئی بستی کو ملانے والی رابطہ سڑک کافی خستہ ہوچکی ہے ، سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے اور جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ معمولی بارشوں سے سڑک جھیل کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ افسران کو سڑک کی مرمت کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔زرینہ اختر نامی ایک خاتون نے کہا کہ اگر چہ سڑک کی کٹائی کئی برس قبل کی گئی تھی تاہم ابھی تک نہ اس سڑک کے  ساتھ نکاسی نالیاں نہیںبنائی گئی ہیںاور نہ ہی سڑک پر تارکول بچھائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے عوام کے پرزور مطالبے کے بعد وہاں جے سی بی لگا کر کام شروع کیا گیا تھا بعد میں نا معلوم وجوہات پر اسے بیچ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک کی حالت اس قدر خراب ہے کہ پارشوں کے دوران سڑک پر چلتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی دریا سے گزر رہے ہیں انہوں نے کہا عام لوگوں اور خاص کر طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کامسر نئی بستی کے لوگوں نے ریاستی انتظامیہ ور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رابطہ سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل سے نجات ملے۔