تازہ ترین

’سبھی کیلئے مکان‘ کا خواب پورا کریں گے :مودی

26 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یواین آئی
نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کو کہا کہ سبھی خاندانوں کے لئے رہائش گاہ مہیا کرانے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے ۔ مسٹر مودی نے 25جون2015کو شہری ہندوستان کی تصویر بدلنے کے لئے امروت پروجیکٹ،اسمارٹ سٹی مشن اور سبھی کے لئے مکان(شہری)پروگرام کی شروعات کی تھی۔ آج اس کی چوتھی سالگرہ پر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ان پروجیکٹوں میں بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔کاموں کی رفتار،تکنیک کا استعمال اور لوگوں کی حصہ داری دیکھنے کو ملی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘شہری ڈھانچے میں اور بہتری لانے کے لئے ہم پرعزم ہیں۔سبھی کے لئے مکان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے ۔اس منصوبے کے پورا ہونے سے سیکڑوں لوگوں کے خواب پورے ہوں گے ۔’’ انہوں نے کہا،‘‘ہم نے ملک کے دیہی ڈھانچے کو بدلنے کے مقصد سے چار سال پہلے امروت،اسمارٹ سٹی اور پردھان منتری آواس یوجنا کی شروعات کی تھی۔ان منصوبوں نے نہ صرف دیہی ہندوستان کی ترقی کی نئی مثال پیش کی بلکہ کروڑوں لوگوں کی زندگی میں تبدیلی بھی آئی ہے ۔  قابل ذکر ہے کہ تینوں منصوبے ملک کے شہروں سے منسلک ہیں۔ان میں 100اسمارٹ سٹی بنانے ،500شہروں کے لئے اٹل شہری پنرجیون اور پریورتن مشن اور 2022 تک شہری علاقوں میں سبھی کے لئے گھر بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔یواین آئی