تازہ ترین

دہائیاں پرانے کیس میں گرفتار سینئر صحافی غلام جیلانی قادری ضمانت پر رہا

25 جون 2019 (48 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

 سرینگر/سرینگر کی ایک عدالت نے منگل کو سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کرلئے۔

اس سے قبل گذشتہ رات کے دوران پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران غلام جیلانی قادری کو گرفتار کیا تھا۔

قادری سرینگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ 'آفاق 'کے پرنٹر پبلشر ہیں۔

پولیس نے62سالہ سینئر صحافی کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کیس کی اگلی شنوانی 31جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قادری کی گرفتاری اُن کیخلاف نوے کی دہائی میں درج کیس کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی تھی۔

قادری کیخلاف 1992میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جب وہ'' جموں کشمیر نیوز'' نام کی ایک ایجنسی چلارہے تھے ۔