تازہ ترین

رامبن ضلع میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

25 جون 2019 (39 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ضلع رامبن میں منگل کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق رامبن جانے والا ایک ٹپر کیرول۔کومیت لنک روڑ پر جارہا تھا جس کے دوران وہ لڑھک کر دریائے چناب میں جاگرا۔

حادثے کے فوراً بعد بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں جس کے دوران دو افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں ۔

ذرائع کے مطابق پانچ افراد کو زخمی حالت میں بر آمد کیا گیا جن میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل تھا اور اُنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔