تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ٹرین حادثے میں7 ہلاک 200 سے زیادہ زخمی

25 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈھاکہ//بنگلہ دیش میں مولوی بازار ضلع کے کلورا میں برمچل پل پر اتوار کی رات اپون ایکسپریس کے چھ ڈبے پٹری سے اترگئے جس کی وجہ سے سات لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ۔۔مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ دو متوفیات کی شناخت منور ہ پروین (48) اور فہمیدہ اختر (20) کے طور پر ہوئی ہے ۔اس درمیان ریلوے کے مشرقی زون کے انجینئر منظور الرحمان کی قیادت میں تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کی جانچ کرے گی۔کلورا کے شعبہ صحت کے ایک افسر ڈاکٹر نور الحق نے بتایا کہ سنگین طور سے زخمی 20 مریضوں کو سلہٹ ایم اے جی عثمانی میڈیکل کالج اور اسپتال میں بھرتی کرایاگیا ہے ۔ کچھ دیگر زخمیوں کو مولوی بازار صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔کلورا تھانہ کے انچارج وائی۔ حسن نے بتایا کہ اتوار رات 11:40 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ برمچل اسٹیشن سے تقریبا 200 گز کی دوری پر بروچھا نہر کے اوپر بنے پل کے ٹوٹ جانے سے شمال مشرقی شہر سلہٹ سے ڈھاکہ کی جانب جارہی ٹرین کے چھ ڈبے پٹری سے اترگئے ۔ پل ٹوٹنے سے ٹرین کے دو ڈبے نہر میں گرگئے اور ان میں سے ایک پلٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ مہم جاری ہے ۔یو این آئی