تازہ ترین

مرکز آئین کے دائرے میں حریت کانفرنس کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار:بھاجپا

24 جون 2019 (14 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور جموں کشمیر امورات کے انچارج، اویناش رائے کھنہ نے سوموار کو کہا کہ مرکز ی سرکار آئین کے دائرے میں حریت کانفرنس سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر کہا'' ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔حریت لیڈران جموں کشمیر کے شہری اورہمارے اپنے لوگ ہیں۔ وہ ہم سے ،یہاں تک کہ وزیر اعظم نریند رمودی سے بھی کبھی بھی مل سکتے ہیں، لیکن بات چیت آئین کے دائرے میں ہی ہوگی''۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کشمیر میں آہستہ آہستہ ایک پُر من ماحول تیار کررہے ہیں تاکہ ''ہر شہری کا اعتماد جیتا جاسکے''۔

اس سے قبل حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اُن کی قیادت والی حریت صرف مذاکرات پر بھروسہ کرتی ہے ۔