تازہ ترین

سنڈے تھیٹر میں نٹرنگ نے مزاحیہ ڈرامہ ’’چور ‘‘ پیش کیا

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں/ / نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں اتوار کے روز یہاں نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر میں ایک ہندی مزاحیہ ڈرامہ ’’چور ‘‘ پیش کیا گیا، جسے راجندر کمار شرما نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔حالات کے طنز و مزاح اور اچانک عناصر سے اس ڈرامہ کو شائقین نے کافی پسند کیا۔اس ڈرامہ میں ایک گھریلو واقعہ کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ڈرامہ میں ایک شخض نریش نصف شب کو کمرے میں غیر متوقع شور سے جاگ جاتا ہے۔اسکی حیرانگی تب ہو جاتی ہے جب ایک لڑکی کے لباس میں چور اُسے اپنی ساری رقم حوالے کرنے کو کہتی ہے ۔ اگرچہ نریش اُ سے رحم کی بھیک مانگتا ہے لیکن چور پر اسکا کوئی اثر نہیں ہوا ۔لڑکی نے اپنا لہجہ بدلا اور اسے بلیک میل کرنے لگی اور کہا کہ وہ اگر اُسے رقم حوالے نہیں کرتا، تو وہ اسے عصمت ریزی کے واقعہ میں گولی مارنے کی دھمکی دیتی ہے۔چیخ و پکار کو سن کر نریش کی بیوی اور اسکا برادر نسبتی اگلے کمرے سے نمو دار ہوئے اور بند کمرے میں ہوئے واقعہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ آخر کار جب نریش نے خود سپردگی کی ، اور اپنی بے بسی کا اظہار کیا ،تو یہ ظاہر ہوا کہ وہ چور کوئی اور نہیں بلکہ اسکی سالی تھی ،جو اسکے ساتھ اپنی پہلی ملاقات ڈرامائی اور نا قابل فراموش بنانا چاہتی تھی۔اس ڈرامہ میں آرتی دیوی، رشو شرما ، کرن پریت کور اور سوشانت سنگھ چاڑک جیسے کلاکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ لائٹ نیرج کانت اور موسیقی چاہت کٹیال نے ترتیب دی تھی ۔ڈرامہ میں نظامت کے فرائج محمد یاسین نے انجام دئے ۔