تازہ ترین

رویندر رینہ نے مفت طبی کیمپ کاافتتاح کیا

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //بھارتیہ جن سنگ کے بانی شاما پرساد مکر جی کی برسی منا نے کے سلسلہ میں بی جے پی کے جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی اور منی پال ہسپتال کے منجیر امت گوترہ نے ہاں اتوار کے روز ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا ،جس کا افتتاح پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کیا۔ سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا ،جے ایم سی کے چیرمین صحت و صفائی بلدیو سنگھ بلوریہ ،ضلع جموں کے پربھاری جگل ڈوگرہ ،کارپوریٹر انیل معصوم ،بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں رینہ نے کہا کہ کیمپ پوری طرح سے انسانیت پر مبنی ہے۔کیمپ میں نامور ڈاکٹروں نے مریضوں کا معاینہ کیا  اور انہیں ادویات بھی فراہم کئے۔انہوں نے کہا مریضوں کو  ایسے کیمپوں سے فائدہ لینا چاہیے ۔تاکہ وہ صحت مند رہیں۔کیمپ میں مریضوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر موجود دیگران میں کلدیپ قندھاری ،سنیل ڈوگرہ، ، سنیل شرما ، ہری اوم شرما ،سوشیل شرما راجیش ڈوگرہ ،روی سنگھ ، اشوک لمباڈ، سدھیر آنند ، گلشن ، ستیش کمار ، پون کیرنی، سوکھوت کوہلی، گورداس شرما ،نوپن ملہوترہ، آدرش کمار، انگرال ،سندیپ بالی، کاستین گپتا، گروور، سویتا آنند، شاردا دیوی، منجو، کملا شرما ، ریوا بالا ، انیتا گنڈوترہ، پوجا ،نیلم کماری ،پربھا درشنا و دیگران شامل تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں یدھ ویر سیٹھی نے کہا کہ یہ مفت طبی کیمپ لوگوں کی سہولیت کیلئے منعقد کیا گیا تھا ،تاکہ مریضوں کو اپنی دہلیز پر ہی تمام بیماریوں کا علاج میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایسے کیمپ منعقد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا  لوگوں کی ضرورت کے لئے مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔