تازہ ترین

شیاما پرساد مکر جی کے بلیدان دیوس کے موقعہ پرسیمینارکااہتمام

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیا ما پرساد مُکر جی کے بلیدان دوس کے موقعہ پر بی جے پی نے اپنے لیڈر کو گلہائے عقیدت ادا کیا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے جن سنگ کی تاریخی جد و جہد اور جے اینڈ کے میں انکی برسی کے موقعہ پر ایک سیمنار ار کتاب کی رسم رونمائی کا اہتمام کیاگیا  ۔اس سلسلہ میں پارٹی کے صدر دفتر پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ڈاکٹر شیا ما پرساد مُکر جی کے مجسمہ پر پھولوں کا ہار ڈالا گیا ۔اسکے بعد ایک سیمنار کااہتما م کیا گیا اور ایک کتاب کی رسم رونمائی کی گئی۔مجسمہ پر پھولوں کا ہار ڈالنے والوں میںریاستی صدر رویندر رینہ، جنرل سیکرٹری اشوک کول، ایم پی راجیہ سبھا شمشیر سنگھ منہاس، ریاستی جنرل سیکرٹرئیز یدھ ویر سیٹھی، ڈاکٹر نریندر سنگھ  و پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔سیمنار کا اہتمام رواعیتی چراغ روشن کرکے کیا گیا ،جس کے بعد ’’ وندے ماترم ‘‘ گایا گیا ۔اپنے خطاب میں رویندر رینہ نے کہا کہ قوم دشمن طاقتوں نے ریاست جموں و کشمیر کو بھارت سے علحیدہ کرنے کی سازش رچائی تھی ،جسے ڈاکٹر شیاما پرساد مُکر جی نے اپنی عظیم قربانی دیکر ناکام بنایا ۔انہوں نے کہا کہ یہ مکر جی نے ریاست جموں و کشمیر میں داخل ہوتے ہوئے پرمٹ سسٹم کو مسترد کیا۔انہوں نے مکر جی کو دور جدید کا ایک سنت قرار دیا ۔ وہ 33سال کی جواں عمر میں ہی کلکتہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح سے شیاما پرساد مکر جی نے ایک ودھان ، ایک نشان ،ایک پردھان کیلئے جد و جہد کرتے ہوئے اپنی قربانی پیش کی۔سیمنار کے بعد د کلبھوشن کی تحریر کردہ دو کتابوں ’’ جموں و کشمیر کی سنگھرش گاتھا ۔پرجا پریشد کا اتہاس ‘‘  اور ’’100  ڈاکیومنٹس ۔ ایک ریفرنس کتاب ‘‘کی رویندر رینہ نے رسم رونمائی کی گئی۔ اس موقعہ پر ان کتابوں کا ترجمہ کرنے والوں کی بھی عزت افزائی کی گئی ۔ نظامت کے فرائض بریگیڈیر انیل گپتا نے انجام دئے ۔