تازہ ترین

’’ بیک ٹو وِلیج ‘‘ پروگرام کے چوتھے دِن جموں کے دُور دراز علاقوں تک حکومت کی رسائی مہم جاری

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//عوامی رابطے کے پروگرام ’’ بیک ٹو وِلیج‘‘پروگرام کے تحت چوتھے دِن جموں کے تمام پنچایت حلقوں لوگوں کا جوش و خروش پایا گیا جہاں نامزد افسروں نے خواتین کی گرام سبھائیں ، عوامی میٹنگیں ، انسپکشن ، شجرکاری مہمات ،سوئیل ہیلتھ کارڈوں کی تقسیم کاری،مرکزی و ریاستی معاونت والی سکیموں کے بارے میں بیداری کیمپ اور پی ایم اے وائی مستحقین کے گرہہ پرویش جیسے سرگرمیاں چلائیں۔
اودھمپور میں ضلع کی 9پنچایتوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے دِن نامزد افسروں نے عوام کے ساتھ ملاقات کے دوران اُن کے مسائل بغور سنے۔اُنہوں نے ضلع بھر میں مختلف پنچایتوں میں خواتین کی گرام سبھائیں و دیگر اہم پروگرام منعقد کئے ۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم کی طرف سے موصول شدہ خط کو گرام سبھائوں میں پڑھ کر سنایا گیا۔
جموں میں ضلع ترقیاتی کمشنر رومیش کمار نے کوٹ بلوال گائوں کا دورہ کیا اور بیک ٹو ولیج پروگرام کی عمل آوری کاجائزہ کیا۔ انہوں نے اس موقعہ پر مختلف محکموںکی طرف سے قائم کئے گئے سٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری سیوک رام ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے۔اے سی ڈی جموں اعجاز قیصر ، سرپنچ اور پنچ اس موقعہ پر موجو دتھے۔اس سے قبل اے سی ڈی نے منڈل فالیاں بلاک کا دورہ کیا اور ’’ سیو دی توی‘‘ ریلی کا آغاز کیا۔ دریں اثنا کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز روہیلا نے جری میں ایک گرام سبھا منعقد کی جس میں ایس ڈی ایم  مڈھ طار ق حسین نائیک ، تحصیل دار ، بی ڈی او ، سرپنچ و پنچ اور پنچوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔سیکرٹری نے اس موقعہ پر مستحقین میں 40 پی آر سی ، 12 ایس سی اور 5 او بی سی اسناد تقسیم کئے۔سیکرٹری نے کلیان پور پنچایت کے کئی دیہات کا بھی دورہ کیا۔
سانبہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت ضلع کے رام گڈھ ، نڈھ اور سمبھ بلاکوں کے 36پنچایت حلقوں میں گرام سبھائیں و دیگر پروگرام منعقد کئے گئے ۔نامز افسروں نے پنچایتوں میں کئی استفساری پروگرام منعقد کئے۔دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر سشما چوہان نے اے سی آر کلبوشن کھجوریہ ، اے سی ڈی مدثر لطیف تاثیرکے ہمراہ مختلف پنچایتوں کا تفصیلی دور ہ کیا۔ ان پنچایتوں میں رنگون،چک سلاریہ،مانانوں ، دریو و دیگر علاقے شامل ہیں۔انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں کے شکایات بغور سنے۔
کٹھوعہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت کئی گرام سبھامیٹنگیں و دیگر پروگرام منعقد کئے گئے۔گوڈوفلال ، ناجوٹ ، پتھوال ،گرا منڈیاں، ڈھیر ،بھیڑ بلور اور مونی پنچایتوں میں گرام سبھائیں منعقد کی گئیں جہاں لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق کئی مسائل اُبھارے ۔
ریاسی میں بیک ٹو وِلیج پروگرام کے تحت کئی ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں جن میں ماہور بلاک کے سرا لور پنچایت میں پکا ٹریک کا افتتاح ، چکلاس پنچایت میں فٹ برج کا افتتاح کے علاوہ کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔نامزد افسروں نے لوگوں کے سامنے حکومت کی طرف سے کئی اہم پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی ۔اس موقعہ پر کئی گرام سبھائیں اور بیداری کیمپ منعقد کئے گئے۔