تازہ ترین

ایئر انڈیا کا پائلٹ پرس چرانے کے الزام میں معطل

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی// سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا نے سڈنی ہوائی اڈے پر ایک ڈیوٹی فری دکان سے پرس چرانے کے الزام میں ایک سینئر پائلٹ اور علاقائی ڈائریکٹر کیپٹن روہت بھسین کو معطل کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مسٹر بھسین سنیچر کے روز آسٹریلیا کے سڈنی سے دلی آنے والی پرواز اے آئی 301 میں پائلٹ تھے ۔ ان پر الزام ہے کہ سڈنی ہوائی اڈے پر پرواز کے لئے جانے سے قبل انہوں نے وہاں کی ایک ڈیوٹی فری دکان سے پرس چرالیا۔ اس کے بارے میں ایئر انڈیا کے آسٹریلیا خطے کے منتظم نے ایئر لائن ہیڈکوارٹر کو جانکاری دی جس کے بعد پائلٹ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان سے لائسنس اور کمپنی کا ان شناختی کارڈ واپس کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ایئر انڈیا کے کسی بھی دفتر میں اجازت کے بغیر ان کے داخلے پر پابند لگادی گئی ہے ۔ ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے ایک بیان میں کہا کہ ‘‘ایئر انڈیا اپنے ملازمین کے مناسب رویے پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے اور نامناسب سلوک کے تئیں ان کا رویہ ‘زیرو ٹالیرینس’ کا ہے ۔ ایک ابتدائی رپورٹ کے مطابق علاقائی ڈائرکٹر کیپٹن روہت بھسین نے سڈنی کی ایک ڈیوٹی فری دکان سے ایک پرس چرایا ہے ۔ ایئر انڈیا نے انہیں معطل کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے ’’۔یو این آئی