تازہ ترین

بی جے پی لیڈروں کا شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر رہنماؤں نے اتوار کو بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا‘‘ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی قربانی کے دن پر یاد کرتا ہوں۔ ایک سچے محب وطن اور قوم پرست ڈاکٹر مکھرجی نے ہندوستان کی اتحاد اور سالمیت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی’’۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کے لئے آنجہانی مکھرجی کا جنون ہمیں مسلسل حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت کرنے کی طاقت دیتا ہے ’’۔دریں اثنا، مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کی ہے ۔مسٹر شاہ اور پارٹی کے ایگزیکٹیو صدر جے پی نڈا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر مکھرجی کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔مسٹر شاہ نے اپنی ٹویٹس میں ملک کے اتحاد کے لئے شیاما پرساد مکھرجی کی خدمات و تعاون کو یاد کیا۔مرکزی وزیر داخلہ نے ہندی میں ٹویٹ کیا‘‘ڈاکٹرشیاما پرساد مکھرجی جی کے لئے صرف ملک سب سے اوپر تھا اسی لئے انہوں نے اقتدار ترک کرکے ملک کی اتحاد و سالمیت کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا۔ ایک ملک میں دو قانون ساز، دو وزیراعظم اور دو نشان کے خلاف ڈاکٹر مکھرجی نے آزاد ہندوستان کا پہلی قوم پرستی کی تحریک شروع کی تھی’’۔مسٹر شاہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا‘‘ ہندوستان کی تعمیر نو کے مقصدسے ڈاکٹر مکھرجی نے جن سنگھ قائم کیا۔ آج اگر ہم جموں و کشمیر میں بغیر پرمٹ کے جا سکتے ہیں اور مغربی بنگال ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے تو اس کے پیچھے ڈاکٹر مکھرجی جی کی قربانی ہے ۔ ایسے ایلیٹ محب وطن کے یوم قربانی پر ان کے قدموں میں سوسو سلام’’۔یو این آئی