تازہ ترین

روایتی اور استحصالی سیاست کا خاتمہ ناگزیر:انجینئر رشید

سابق ممبراسمبلی غلام محمد خان عوامی اتحاد پارٹی میں شامل

24 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ //رفیع آباد بارہمولہ میںسابق ایم ایل اے غلام محمد خان اور اُس کے فرزند ایڈوکیٹ اویس احمد خان نے عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔ اس دوران مختلف جماعتوں کے متعددکارکنوں نے بھی اے آئی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ لڈورہ رفیع آباد میں اتوار کو پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ انجینئر رشید نے اس موقعہ پرکہا کہ ریاست کے لوگ بدلتے ہوئے سیاسی ماحول میں پیپلز یونائٹیڈ فرنٹ PUFکا بھر پور ساتھ دیکر روایتی اور استحصالی سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے کہا کہ وہ طاقت کے بل پر کشمیریوں کو دبانے کی کوششوں سے باز آئے اور اس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کرے کہ نئی دلی کے پاس جہاں بے پناہ طاقت ہے وہاں کشمیریوں کے پاس 70برسوں کی جد و جہد اور تاریخی حقائق ہیں جن سے انکار کرنے والا کوئی احمق ہی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے  کہ وہ لوگ جو منڈیٹ تقسیم ہونے کی باتیں کر رہے ہیں در اصل خود اعتمادی سے محروم ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے گذشتہ 70برسوں کے دوران اپنی قوم کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنے کے بجائے اپنے ذاتی محل تعمیر کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔ ۔انہوںنے اس موقعہ پر مرکزی سرکار پر زورد یا کہ وہ طاقت کے بل پر کشمیریوں کی آواز کو دبانے سے باز آئے ۔