تازہ ترین

رینہ و دیگر بھاجپا لیڈران کی جے پی نڈا سے ملاقات

جموں و کشمیر سے جڑے سیاسی اور سماجی مسائل پر تبادلہ خیال

23 جون 2019 (30 : 04 AM)   
(      )

نیو ڈسک
نئی دہلی //بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور دیگر لیڈران نے نئی دہلی میں پارٹی کے قومی قائمقام صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کرکے جموں وکشمیر سے جڑے سیاسی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران ترقیاتی امور بھی زیر بحث لائے گئے ۔وفد میں ریاستی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر نرمل سنگھ ، یدویر سیٹھی اور سیکریٹری اروند گپتا بھی تھے ۔اس موقعہ پر امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات پر بھی بات چیت ہوئی۔رویندر رینہ نے نڈا کو قائمقام صدر بننے پر مبارکباد پیش کی اورساتھ ہی ریاست کی موجودہ صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ نڈا کی تعیناتی سے پارٹی مزید مضبو ط ہوگی اور وہ جموں وکشمیر سے جڑے مسائل پر توجہ دیتے رہیں گے۔نڈا نے ریاست کے لیڈران کا شکریہ اد اکرتے ہوئے یقین دلایاکہ مرکزی حکومت ریاست کی ترقی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب اس جماعت کا حصہ ہیں اور محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے اسے مضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست کی موجودہ دورکے تقاضوں کے مطابق ترقی کیلئے پرعزم ہے اور اس کی سماجی واقتصادی حالت کو واپس پٹری پر لاناچاہتی ہے۔