تازہ ترین

جے کے بنک میں پیش آئے حالیہ واقعات | سوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی کا اظہار حیرت

23 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//جموں کشمیر سوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی کے ممبران نے جموں کشمیر بنک میں حالیہ پیش آئے واقعات ،جو اس بنک کے کثیرحصص رکھنے والے حصہ دار یعنی حکومت جموں کشمیر کی ایماپر وقوع پزید ہوئے،پر حیرانی کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان کے مطابق بنک کے کچھ اعلیٰ حکام پر بھرتی پالیسی میں ’’بے ضابطگیوں اور کورپشن‘‘ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔پہلے پہل تو حکومت نے بنک کو ایک بہترین عوامی ادارہ ہونے کی سند دی اورکہا کہ یہ مناسب طور جانفشانی اور تندہی سے چلایا جارہا ہے ۔کورپشن کی یہ اطلاعات حکومت حصے بخروں میں افشاں کررہی ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ حکام کوکوئی ثبوت ہاتھ میں ہونے کے بغیر ہی ہٹایاگیا ہے اور اس کے بعد ایجنسیوں کو بنک میں ان کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کے کام پر لگایا گیاہے ،جبکہ اس کے برعکس ہونا چاہیے تھا یعنی پہلے ثبوت حاصل کئے جاتے اور پھر حکام کوہٹایا جاتا۔بنک جو ریاست کاباوقار ادارہ ہے ،پر اس طرح حملہ کیاگیا کہ اس سے وادی کے تجارتی حلقوں کو منفی اشارے ملے ہیں۔اس سے علاقائی تعصب کی بو آرہی ہے جیسے ایک خاص خطہ جموں کشمیر کے اہم اور مرکزی خطے کیخلاف ہو۔یہ علاقائی تقسیم کی ایک کمزورکوشش تھی اگرچہ بنک میں جمع پیسہ اس مرکزی خطے کا ہے اور اس خطے میں قرضہ نادہندگان کی تعداد کافی کم ہے ۔دوسرے خطے کے اڑھائی اضلاع جواس بنک پر اپنا حق جتلاتے ہیں کو بنک میں اُسی طرح پیسہ جمع کرناچاہیے جیسامرکزی خطے میں کیاجاتا ہے ۔اس پس منظر میں یہ بات قابل مشورہ ہے کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ بنک نے ہر ایک خطے میں کتنا قرضہ دیا ہے اور کتنااُس خطے میں پیسہ لوگوں نے بنک کے پاس جمع رکھا ہے۔جموں کشمیر سوشیواکنامک کارڈنیشن کمیٹی اگرچہ کثیر حصص کے مالک حصہ دارکی بنک کااعلیٰ حاکم منتخب کرنے کو چیلینج کرنانہیں چاہتی ہے لیکن اس بات کاخیال رکھنا چاہیے تھا کہ علاقائی امتیاز کاہواسر نہ اُبھارتا۔جموں کشمیر سوشیواکنامک کاردنیشن کمیٹی ممبران نے امید ظاہر کی کہ اس کے پس پردہ علاقائیت یادیگر کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔ جموں کشمیر سوشیواکنامک کاردنیشن کمیٹی نے بنک کے خلاف اس طرح کی کارروائی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واقعی بچاجاسکتا تھااورایسانہیں ہوناچاہیے تھا۔ممبران نے کہا کہ ایسے ادارے میں شفافیت اور جوابدہی لازمی ہیں اور یہ اس کی کامیابی کی کلید ہے ۔