تازہ ترین

اوڑی میں فائرنگ کا تبادلہ | کنٹرول لائن کے قریب جنگجو جاں بحق

پلوامہ میں آٹو ڈرائیور کو فورسز نے گولی مار دی

23 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ظفر اقبال
اُوڑی //سرحدی قصبہ اُوڑی میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ۔پولیس کے مطابق جمعہ کی شام دیر گئے فوج کی 6 جیک لائی، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے بوجتھالن بونیار علاقے کا مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سخت محاصرہ عمل میں لایا ۔ فوج کو خصوصی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بوجتھلان علاقے سے  2سے 3جنگجوئوں پر مشتمل ایک گروپ گزرنے والا ہے جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے مشترکہ طور پر یہاں کئی مقامات پر فوجی ٹکڑیوں کو الرٹ کرتے ہوئے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کی رات فورسز اہلکار وں نے تمام ممکنہ مقامات کی تلاشی عمل میں لائی۔ سنیچر کی دوپہر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ایک جنگجو کی لاش برآمد کرلی گئی۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ جاں بحق جنگجو غیر ملکی تھا جس کی شناخت لقمان ساکن پاکستان کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پلوامہ میں فورسز کی فائرنگ سے ایک آٹو رکھشا ڈرائیور زخمی ہوا جسے سرینگر منتقل کردیا گیا۔سنیچر کی شام دیر گئے محمد شفیع گنائی ساکن وہی بگ پلوامہ اپنے آٹو میں گھر جارہا تھا تونالہ رومشی کے نزدیک فورسز نے ناکہ لگایا تھا، جس کے دوران محمد شفیع کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جو اس نے نہیں دیکھا جس کے فوراً بعدآٹو پر گولی چلائی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ ڈارئیور زخمی ہوا ۔ بعد میں زخمی محمد شفیع کو برزلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔