تازہ ترین

سنت کبیر داس کی تعلیمات بھارت کے قدرتی جذبہ کی نمائندگی کر رہے ہیں : ست شرما

18 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //سد گورو کبیر داس جی مہاراج کے پرکاش اتسو کے سلسلہ میںآل جے اینڈ کے میگھ سبھا کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کے سابقہ ایم ایل اے ست شرما مہمان خصوڈصی تھے جبکہ جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا مہمان ذی وقار تھے۔تقریب میں وارڈ نمبر 9 کی کارپوریٹ سنیت رینہ اور وارڈ نمبر 8 کے کارپوریٹر ڈاکٹر اکشے شرما ،کاپوریٹر شم لعل بسن ،میگھ سبھا کے صدر بہاری لعل بھگت، جنرل سیکرٹری نریندر دت نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز شوبھا یاترا سے کیا گیا ،جو ریہاڑی چونگی سے شروع  ہوتے ہوئے کبیر مندر اولڈ ریہاڑی میں اختتام پذیر ہوئی۔عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے ریلی /جھانکی میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ست سنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس میں مہنت اجے داس نے سنت کبیر کی زندگی پر روشنی ڈالی اور وہ آج کل بھی انسانیت کے لئے مہم کا وسیلہ ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے سنت کبیر کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انکی تعلیمات بھارت کے قدرتی جذبہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنت کبیر نے اتحاد کا پیغام دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں بلا لحاظ ذات ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبیر داس جی ایک بہت بڑے شاعر،سنت اور سماجی اصلاح کار تھے اور انہوں نے بھگتی تحریک کو کافی اثر انداز کیا۔جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔میگھ سبھا کے صدر اور جنرل سیکر ٹری نے عقیدت مندوں کو مبارک باد پیش کی ۔ تقریب میں نرسنگ داس رجوال، باوا شرما ، ڈاکٹر جیت راج باجلہ، چمن لعل بھگت، سنسار چند ،منوہر لعل بھگت ودیگران نے بھی شرکت کی۔