تازہ ترین

بی جے پی نے لیہہ پریس کلب الزمات پر رپورٹ پیش کی

18 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں// بی جے پی کی لیہہ پریس کلب مبینہ الزامات کی حقیقت کا پتہ لگانے کی کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ پیش کر دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پریس کلب لیہہ کے چند مقامی میڈیا اہلکاروں نے2مئی2019کو پریس کانفرنس منعقد کرنے کے بعد بی جے پی لیڈران پر مبینہ  الزاما ت لگائے تھے۔جس پر پارٹی  کے قومی صدر امت شرما کی ہدایت پر ایک سہ رکنی اعلیٰ سطحی  فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل دی تھی،جو جسٹس (ریٹائرڈ )جی ڈی شرما ، آئی جی پی (ریٹائرڈ) ایس ایس بجرال اور ڈاکٹر پلو پر مشتمل تھی۔کمیٹی نے رپورٹ پارٹی کے قومی صدر و جے اینڈ کے ریاست کے پربھاری اویناش کھنہ کو یہاں پیش کردی ۔ اس موقعہ پر اویناش کھنہ نے کہا کہ بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں رشوت خوری کی بدعت کا خاتمہ کرنے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی، یہاں تک کہ ا گر پارٹی کا کوئی بھی لیڈر اس میں ملوث پا یا جا تا ہے،تو اس پر یقینی طور سے پارٹی کاروائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لیہہ پریس کلب کے مبینہ الزامات کی خبر شائع ہونے پر پارٹی کے قومی صدر امت شرما نے اسکی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ہدایت دی ،جس نے اپنی رپورٹ پیر کے ر وز پارٹی کے ریاستی پربھاری کو پیش کی۔ کھنہ نے مزید کہا کہ وہ یہ رپورٹ پارٹی کے قومی صدر کو حمتی کاروائی کیلئے پیش کریں گے۔