تازہ ترین

فرانسیسی سفارتکاروں کا وفد تنویر صادق سے ملاقی

کشمیر سفر مخالف ایڈوائزری پر نظر ثانی کا مطالبہ

17 جون 2019 (49 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بامعنی مذاکرات اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دیرینہ اور پیچیدہ مسئلے کا حل ہڈدھرمی، انا اور جنگ و جدل سے نہیں نکل سکتا۔ فرانسیسی سفارتکاروں رومین اوٹال اورسوفیا گوتھیر پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور عمر عبداللہ کے صلح کار تنویر صادق نے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوںممالک کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ساتھ مرکز اور دیگر متعلقین کے درمیان بامعنی اورٹھوس مذاکرات سے ہی اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ تنویر نے سفارتکاروں سے فرانس کی طرف سے اپنے شہریوں کیلئے جموں و کشمیر کیلئے سفر مخالف ہدایات پر نظر ثانی کرنے کیلئے بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور کشمیر بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح محفوظ مقام ہے، اس لئے فرانس کو اپنے شہریوں کیلئے کشمیر سفر مخالف ہدایات واپس لینی چاہئے۔ تنویر صادق نے کہا کہ جموںوکشمیر کی اقتصادیات کی ریڈھ کی ہڈی مانا جانے والا شعبہ سیاحت گذشتہ ایام کے دوران بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔