تازہ ترین

گورنر کے شکایتی سیل میں عوامی دربار | مشیر سکندن نے 30 عوامی وفود سے ملاقات کی

17 جون 2019 (49 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
 سری نگر//گورنر کے مشیر کے سکندن سے کل گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں متعدد وفود اور افراد ملاقی ہوئے اور انہوں نے اپنے اپنے مسائل سے موصوف کو روشناس کرایا۔عوامی دربار کے دوران وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے30 وفود اور ان افراد نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مطالبات اور مسائل کو اُجاگر کیا۔مشیر موصوف نے یہ مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔جو وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اُن میں پی ایچ ڈی چیمبر اینڈ کامرس کا وفد، اکاؤنٹ ڈاٹا انٹری آپریٹرس کا وفد، تاجروں کا وفد،اینٹ بٹھوں کے مالکان کی ایسوسی ایشن کا وفد، ملٹی پرپز ورکرز یونین، جگٹی مائیگرینٹ کالونی جموں، خدمت سینٹر کے وفد کے علاوہ کولگام، گاندر بل، ترال، ٹنگمرگ اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی اپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کیا۔